ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مظفرنگر ضلع میں اے ٹی ایم کے باہر لائن کو لے کر دو گروپ میں جھڑپ، 5 افرادزخمی

مظفرنگر ضلع میں اے ٹی ایم کے باہر لائن کو لے کر دو گروپ میں جھڑپ، 5 افرادزخمی

Sun, 01 Jan 2017 23:17:38  SO Admin   S.O. News Service

مظفرنگر، یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں بھوپاتھانہ علاقہ کے بھوکاہیری گاؤں میں اے ٹی ایم کے باہر لائن کو لے کر دو گروپ کے درمیان جھڑپ میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔کل اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم کی لائن میں دو گروپ کے دو افراد کے گھس جانے کے بعد ان کے درمیان کہا سنی شروع ہو گئی جو بعد میں جھڑپ میں تبدیل ہو گئی۔علاقائی افسر عقیل احمد کے مطابق،سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور صورت حال اب کنٹرول میں ہے۔زخمی انکت، دیویندر، ابھیشیک، آر پروندر کو یہاں ایک اسپتا ل میں داخل کرایا گیا ہے۔جھڑپ میں آتشیں ہتھیار اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے بعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی۔علاقے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سیکورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں اور پی اے سی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

 


Share: